اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لوفل نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں پانچ جمع ایک گروپ آئندہ دس دن کے اندر اندر فیصلہ کرلےگا- انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا ایٹمی معاہدہ مستحکم اور پائیدار ہونا چاہیے- فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے آخری مرحلے میں ہیں اور اس بارے میں فیصلہ کرنے کےلئے سات سے دس دن کا وقت بچا ہے- واضح رہے اگلے ہفتے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی ایران، برطانیہ فرانس اور جرمنی کے وزرا خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کریں گی- یورپی یونین نے اس نشست کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ نشست فیڈریکا موگرینی کی میزبانی میں ہوگی اور یہ اجلاس ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے دائرہ کار میں ہی منعقد ہوگا -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲